ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا پر قابو پانے کے لیے دس جولائی سے اٹھارہ جولائی تک سخت کرفیو نافذ رہے گا۔ اس دوران میونسپل کارپوریشن نے تین باتیں طئے کیے ہیں جن میں کورونا کے ٹیسٹ میں جنگی پیمانے پر اضافہ، مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ کرنا اور دستیاب وسائل کو موثر طریقے سے نافذ کرنا شامل ہے۔
اس بات کی جانکاری اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر آستک کمارپانڈے نے دی۔ ان کا کہنا ہے کہ 'طبی جانچ کے لیے شہر میں 17 موبائل ٹیمیں تیار کیں گئی ہیں تاکہ حالات پر قابو پایا جاسکے۔
کمشنر کے مطابق کرفیو کے دوران اگر کوئی گاڑی باہر نکالتا ہے تو اس کی گاڑی ضبط کرلی جائے گی اور لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کرفیو کے دوران صرف پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔