اورنگ آباد کے سینٹرل بس اسٹینڈ پر پہنچ کر ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب ڈھول بجاؤ آندولن کیا گیا۔ جہاں سرکار کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
اس موقع پر پولیس نے سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لیکر بعد میں رہا کردیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ کورونا کے نام پر حکومت غریبوں اورمسکینوں کو بھوک مری کا شکار بنا رہی ہے۔
ونچت لیڈروں نے فوری ایس ٹی بس سروس بحال کرنے اور ان لاک کو حقیقی ان لاک میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔
ان کا الزام ہے کہ حکومت نے تین فیصد لوگوں کی آڑ میں پچانوے فیصد لوگوں کو یرغمال بنالیا ہے جس سے عام آدمی بھوک مری کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔