ریاست مہاراشٹر کے صنعتی دارالحکومت ممبئی میں لاک ڈاؤن کے دوران منشیات خریدنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی ہجوم نظر آئی۔جہاں لاک ڈاؤن میں لوگ فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں، وہیں منشیات فروش بے خوف ہوکر اپنا یہ غیرقانونی کاروبار چلا رہے ہیں۔
جنوبی ممبئی کے گرانٹ روڈ پلے ہاؤس علاقے میں منشیات خریدنے کے لیے لوگوں کی ایک لمبی قطار نظر آئی۔منشیات فروش سر عام یہ کاروبار ممبئی کے مرکزی علاقوں میں بے جھجھک کر رہے ہیں۔یہ منشیات فروش منشیات کا تھیلا لئے کوئی مناسب مقام تلاش رہے تھے جہاں کھڑے ہوکر یہ منشیات بیچ سکیں کیونکہ خریداروں کی تعداد زیادہ تھی اور منشیات فروشوں کی تعداد کم ، اس لیے وہ اچھی جگہ تلاش کرنے لیے ادھر ادھر بھاگ رہے تھے۔
ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے جب ان منشیات فروش کا پیچھا کیا تو پایا کہ وہ ٹرک کے عقب میں کھڑے ہوکر منشیات فروخت کرتے ہوئے نظر آئے۔جب ہم نے اس منظرکو اپنے کیمرے میں قید کر رہے تھے تب کئی منشیات خریدنے والے اپنے چہرے اور شناخت پوشیدہ رکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے کے باوجود بھی لوگ آرام سے منشیات خرید و فروخت کا کام انجام دے رہے ہیں۔ مقامی پولیس تھانہ ناگپاڑہ کی ناک کے نیچے یہ کاروبار پھل پھول رہا ہے۔
جب ہم نے مقامی پولیس چوکی کو اس خبر سے آگاہ بھی کیا، لیکن اس کے باوجود بھی پولیس حرکت میں نہیں نظر آئی۔ممبئی جیسے علاقے میں پولیس چوکی سے محض 100 میٹر کے فاصلے پر نشے کا یہ کاروبار ہونا کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے۔