اداکارہ دیپیکا پاڈوکون، سارا علی خان اور شردھا کپور منشیات کیس میں پوچھ گچھ کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ممبئی دفتر میں پہنچی۔ یہاں ان سے ڈرگ معاملے میں پوچھ گچھ کی گئی۔
این سی بی نے صبح 10.30 بجے سارا اور شردھا کو طلب کیا تھا۔ دونوں اداکاراؤں سے منشیات کنیکشن کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔
واضح رہے کہ سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ڈرگ کنیکشن آنے کے بعد بہت سارے بالی ووڈ اسٹار سے این سی بی کے ذریعہ پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں پہلا نام اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کا ہے۔ اس کے بعد منشیات کنیکشن میں شردھا کپور اور سارہ علی خان جیسی بڑی شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
منشیات کیس: شردھا کپور سے پوچھ گچھ جاری
موجودہ وقت میں این سی بی دو الگ الگ مقدمات کی تحقیقات کر رہا ہے جو منشیات کے کاروبار کے گرد گھومتے ہیں اور یہ ٹنسل شہر میں سرگرم ہیں۔