اور نگ آباد: مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع میں پچھلے دو مہینے سے بارش نہ کے برابر ہونے کی وجہ سے کسانوں کی ہزاروں ہیکٹر فصل برباد ہونے کے دہانے پر ہے ساتھ ہی جانکاروں کا کہنا ہے کہ اس سال اگر آنے والے وقت میں بارش نہیں ہوتی ہے تو قحط کی صورتحال بھی ہو سکتی ہے۔ یہ اورنگ آباد ضلع کے کسان بھاؤصاحب سیٹھ ہیں جن کے پاس 3 ایکڑ اراضی ہے، انہوں نے بارش شروع ہونے کے بعد 7 جون کو کپاس اور توور کی فصلیں بوئی تھیں، لیکن دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی کپاس اور توور کی فصلیں تباہی کی ڈگر پر ہے۔ دو مہینے گزر جانے کے بعد بھی ان فصلوں کے چھوٹے درخت ہی نظر آ رہے ہیں۔کسان کا کہنا ہے کہ ان دو ماہ میں فصل تین سے چار فٹ تک پہنچ جاتی تھی لیکن اس بار بارش کم ہونے کی وجہ سے اس کی فصل ایک فٹ بھی نہیں بڑھ سکی۔
اس سال بارش کم ہونے کی وجہ سے کسانوں کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو رہی ہے اور اب کسانوں کو حکومت سے صرف یہی توقع ہے کہ جس طرح حکومت نے کسانوں کو ایک روپے کا فصل انشورنس دیا ہے۔ اور تمام پارٹیوں کے لیڈر مل کر حکومت چلا رہے ہیں تو اُمید بھی صرف ان سے ہے۔کسان کا کہنا ہے کہ انہیں انشورنس کمپنی سے کوئی امید نہیں کیونکہ گزشتہ سال بھی کسان نے اپنے کھیت میں دو ایکڑ پیاز کی کاشت کی تھی لیکن وہ خراب ہو گئی اور انشورنس کمپنی کے لوگ ٹیکنیکل چیزوں پر بات کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کسانوں کو انشورنس کمپنی پیسے کی رقم نہیں دیتی۔
کسانوں کی فصل کے بارے میں کسان لیڈر جیا جی راؤ سوریاونشی نے کہا ہے کہ اس سال قحط جیسی صورتحال نظر آرہی ہے۔گزشتہ ڈھائی ماہ سے جس طرح بارش ہونی چاہیے تھی، وہ نہیں ہو رہی۔ کسان نے ہزاروں لاکھوں روپے خرچ کر کے فصل کی بوئی کی لیکن 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے، لیکن بارش نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کھیتی میں نقصان ہو رہا ہے، مراٹھواڑہ کے کئی مقامات پر کنوؤں اور ندیوں میں پانی نہیں ہے۔کسان لیڈر جیاجی راؤ سوریاونشی کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر کے رین شیڈو ایریا میں بارش نہیں ہو رہی ہے۔ بارش کی کمی کی وجہ سے مراٹھواڑہ کے کئی ڈیموں میں پانی کی کمی ہے اور آنے والے وقت میں پینے کے پانی کے لیے بھی لوگوں کو پریشانی اٹھانی پڑ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: مراٹھواڑہ میں اندرون دو ہفتے 136 کسانوں نے خودکشی کی
اورنگ آباد ضلع کے زرعی سپرنٹنڈنٹ پرکاش دیشمکھ نے کہا ہے کہ اگر اورنگ آباد کی بات کریں تو اورنگ آباد ضلع میں 366 ملی میٹر بارش ہونی چاہئے تھی لیکن آج تک صرف 255 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ اس سال اورنگ آباد ضلع میں 94% کسانوں نے فصل کی بوائی کی ہے، لیکن بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ زراعت افسر کا کہنا ہے کہ اس سال کئی دیہاتوں میں کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں تباہ ہونے کے دہانے پر ہیں۔ زراعت افسر نے بتایا ہے کہ ہم پردھان منتری کسان بیمہ یوجنا کے تحت ان کسانوں کی مدد کریں گے کیونکہ کھیتوں میں 21 دنوں سے زیادہ بارش نہیں ہوئی ہے، انہیں جلد ہی فصل بیمہ کے تحت 25 فیصد رقم دی جائے گی۔