بابری مسجد کی 29ویں برسی 29th Anniversary of Babri Masjid کے موقع پر ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد Drawing competition in Aurangabad کیا گیا۔ اس مقابلے میں سینکڑوں طلبا وطالبات نے حصہ لیا۔
مولانا آزاد ریسرچ سینٹر Drawing competition in Maulana Azad Research Center میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرنے والے ہونہار طالبات کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔
اس موقع پر مسلم نمائندہ کونسل کے ذمہ داروں کا کہنا تھا کہ 'اس مقابلے میں شہر کے 50 سے زائد اسکولز کے طلبا وطالبات نے شرکت کی اور اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے ہونہار طلبا کو نقد انعامات اور سپاس ناموں سے نوازا گیا۔'
یہ بھی پڑھیں: Prof Ali Nadeem Rizvi on Babri Masjid Demolition: بابری مسجد کی برسی پر پروفیسر علی ندیم رضوی کا اظہار خیال
اس ڈرائنگ مقابلے میں لڑکوں کی بہ نسبت لڑکیاں کثیر تعداد میں موجود تھیں، مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ہونہار طالبہ جویریہ فردوس کو انعام اول کا حقدار قرار دیا گیا۔
مسلم نمائندہ کونسل کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ 'اس طرح کے مقابلے مستقبل میں بھی کیے جائں گے۔'