ETV Bharat / state

جہیز کے خلاف ایف آئی آر کرانے والی بہو کو سسر نے بے گھر کیا

مہاراشٹر کے ممبئی میں 33 برس کی شبنم خان نے اسی برس 17 اپریل کو اپنے سسرال والوں کے خلاف جہیز نہ ملنے پر اذیت دینے کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد مقامی پولیس نے شبنم کے سسرال والوں کے خلاف دفعہ 498 کے تحت ایف آئی آر درج کیا تھا۔

جہیز کے خلاف ایف آئی آر کرانے والی بہو کو سسر نے بے گھر کیا
جہیز کے خلاف ایف آئی آر کرانے والی بہو کو سسر نے بے گھر کیا
author img

By

Published : Oct 23, 2021, 5:00 PM IST

شبنم خان نے جب اپنے سسرال والوں کے خلاف پولیس میں شکایت کی تو حالات اس کے خلاف ہوگئے۔ شبنم کہتی ہیں کہ اس ایف آئی آر کے بعد انہیں اور ان کے شوہر کو سسر جمیل چشتی نے گھر سے بے دخل کردیا۔

جہیز کے خلاف ایف آئی آر کرانے والی بہو کو سسر نے بے گھر کیا

متاثرہ اپنے چار بچوں کے ساتھ فی الحال اپنے والد کے گھر میں رہ رہی ہے اور گزر بسر کے لئے آرٹیفیشیل جویلری کا کام کرتی ہیں۔ شبنم کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر نشے کی لت کے شکار ہیں، اس لئے وہ کبھی کبھار بچوں سے ملنے آجاتے ہیں۔

شبنم کی شادی سنہ 2012 میں مجگاؤں کے رہائشی جہانزیب خان ولد جمیل خان چشتی سے ہوئی تھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ شادی کی بعد ان کے سسرال والے جہیز کے لئے تنگ کررہے تھے۔ پولیس تھانوں کے چکر کاٹنے کے بعد بھی بات نہیں بنی، آخر میں انہوں نے ایف آئی آر درج کرائی، جس کے بعد انہیں بے گھر ہونا پڑا۔

در اصل شبنم کے سسر جمیل خان چشتی ممبئی بم بلاسٹ کے ملزم تھے، بعد میں انہیں گواہ بنایا گیا، جس کے چلتے ممبئی پولیس کی جانب سے انہیں سیکورٹی مہیا کرائی گئی تھی۔

شبنم کہتی ہیں کہ جمیل خان چشتی کے رسوخ کے سبب ان کا نام ملزمین کی فہرست میں نہیں لکھا گیا۔

واضح رہے کہ خواتین پر ہونے والے مظالم کو دیکھتے ہوئے حال ہی میں ممبئی پولیس کمشنر نے 'نربھیا ٹیم' کی تشکیل دی ہے لیکن ایف آئی درج کرانے کے باوجود اکثر خواتین کو شبنم جیسے حالات سے گزرنا پڑتا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ شبنم نے کئی بار بچوں کے ہمراہ اپنے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سسر نے انہیں گھر میں داخل نہیں ہونے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.