ETV Bharat / state

'سادھووں کے قتل کو کوئی بھی فرقہ وارانہ رنگ نہ دیں' - مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بلند شہر میں دو سادھوؤں کے قتل کے سلسلے میں منگل کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 7:40 PM IST

ٹھاکرے نے ٹویٹ کیا کہ 'جو ہوا ہے، وہ غیر انسانی ہے۔ میں نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی اور اس واقعہ پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا۔'

انہوں نے اس واقعہ کے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ 'قانون کے مطابق کارروائی کریں اور یہ بھی یقینی بنائیں کہ کوئی بھی اسے فرقہ وارانہ رنگ نہ دے۔'

دریں اثنا شیوسینا کے ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے اس واقعہ کو ظالمانہ اور غیر انسانی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں سب کی طرف سے درخواست کرتا ہوں کہ کوئی بھی اس واقعہ پر سیاست نہ کریں جیسا کہ مہاراشٹر کے پالگھر کے معاملے میں کیا گیا تھا۔ پورا ملک کورونا سے لڑ رہا ہے۔ برائے مہربانی پرسکون رہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ سخت کارروائی کریں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.