ETV Bharat / state

ShiveSena on Shinde Govt نوئیڈا میں ایلوش یادو کا وزیر اعلیٰ شندے کا کیا تعلق ہے؟ سنجے راوت کا سواال

ریاست مہاراشٹر میں شیوسینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) نے منشیات کے معاملے میں ریاست کی شنڈے۔بی جے پی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 12:53 PM IST

ممبئی: شیوسینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ایک بار پھر مہاراشٹر حکومت پر نکتہ چینی کی ہے۔ اس بار انہوں نے نوئیڈا میں ایلوش یادو کی ریو پارٹی میں سانپوں کے ساتھ منشیات کا معاملہ اٹھایا ہے۔ اُنہوں نے الزام لگایا ہے کہ مہاراشٹر کے وزیراعلی ایکناتھ شندے کے سانپ کے زہر کے ایک تاجر سے تعلقات ہیں۔ سنجے راوت نے پوچھا کہ کیا ریاست میں منشیات کا کاروبار ایکناتھ-شندے حکومت سے جڑا ہوا ہے؟

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ریاستی حکومت پر یوٹیوبر اور بگ باس کے فاتح ایلویش یادو کا پرتپاک استقبال کرنے کا بھی الزام لگایا۔ جس پر حال ہی میں نوئیڈا ریو پارٹی میں سانپ کے زہر کی فراہمی کے معاملے میں الزام عائد کیا گیا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ 'اس ملک کا سب سے بڑا ڈرگ مافیا سانپ کا زہر بیچتا ہے جو ریو پارٹیوں میں استعمال ہوتا ہے۔ وہ (الویش یادو) وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر آئے۔ ان کا استقبال کیا گیا اور بھگوان گنپتی کی آرتی کی گئی۔ شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ نے سوال اٹھایا کہ 'کیا مہاراشٹر میں منشیات کا کاروبار (ریاستی) حکومت سے جڑا ہوا ہے؟ کیا وزیراعلیٰ کی انٹیلیجنس نہیں ہے کہ آپ کی رہائش گاہ پر کون آتا ہے؟ عوام جاننا چاہتی ہے کیونکہ منشیات کا یہ کیس عوام سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیں: 'بگ باس او ٹی ٹی 2' ونر ایلوش یادو سمیت چھ کے خلاف مقدمہ

قبل ازیں ایلوش یادو اور دیگر مشہور شخصیات نے 24 ستمبر کو گنیش چترتھی کی تقریبات کے لیے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ نوئیڈا ریو پارٹی میں سانپ کے زہر کی فراہمی کے معاملے میں گوتم بدھ نگر کی عدالت نے جمعہ کو پانچوں ملزمین کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) شیوانی تیاگی نے چیمبر کی سماعت کے بعد ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ نوئیڈا پولیس نے ملزمین کو نوئیڈا کے سیکٹر 34 کے ایک بینکویٹ ہال سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے نو سانپ برآمد کیے جن میں پانچ کوبرا، ایک ازگر، دو دو سر والے سانپ اور ایک چوہا سانپ شامل ہے۔ پولیس نے ملزمان سے زہر بھی برآمد کر لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے کیس میں یوٹیوبر ایلوش یادو کے کردار کا ذکر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.