ETV Bharat / state

Closure of Aurangzeb's Tomb: اورنگزیب کے مقبرے کی بندش سے زائرین میں مایوسی - اورنگ زیب کے مقبرہ پر آنے والے زائرینوں میں مایوسی

محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے اورنگ زیب کے مقبرے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے مقبرے پر آنے والے زائرین میں مایوسی دیکھی جارہی ہے۔ ASI Closes Aurangzeb Tomb for 5 Days

اورنگ زیب کے مقبرہ پر آنے والے زائرینوں میں مایوسی

author img

By

Published : May 23, 2022, 7:10 PM IST

Updated : May 23, 2022, 8:26 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے خلد آباد میں واقع مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالم گیر کا مقبرہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جس سے خلد آباد آنے والے زائرین میں مایوسی دیکھی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایم آئی ایم کے قدآور رہنما اکبر الدین اویسی نے گذشتہ ہفتہ خلد آباد پہنچ کر مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالم گیر کے مزار پر حاضری دی تھی جس کے بعد سے مہاراشٹر کی سیاست گرم ہو گئی، خاص طور پر بی جے پی، ایم این ایس اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے ایم آئی ایم لیڈر کی حاضری پر سخت اعتراض کا اظہار کیا۔ ASI Closes Aurangzeb Tomb for 5 Days

وہیں دیگر سیاسی جماعتوں نے ایم آئی ایم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایم آئی ایم اورنگ زیب کے نظریات کو عام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ سیاسی لیڈروں کے بیانات اور حالات کو دیکھتے ہوئے محکمہ آثار قدیمہ نے اورنگ زیب کے مقبرے کو عارضی طور پر بند کردیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے باضابطہ ایک حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ASI Closes Aurangzeb Tomb for 5 Days

ویڈیو
اس دوران بلڈانہ سے اورنگ زیب عالمگیر کے مقبرے پر آئی ایک لڑکی نے کہا کہ انہوں نے اورنگ زیب عالمگیر کے بارے میں بہت ساری کتابوں میں پڑھا ہے کہ وہ بہت اچھے جنگجو تھے۔ اس لیے وہ بلڈانہ سے ان کا مزار دیکھنے آئی ہیں لیکن مزار بند ہونے کی وجہ سے انہیں بغیر دیکھے واپس جانا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

بلڈانہ سے آئے ایک شخص نے بتایا کہ وہ ہمیشہ اورنگزیب عالمگیر کی مزار پر آتے رہتے ہیں۔ اس شخص نے بتایا کہ انہوں نے تاریخ میں پڑھا ہے کہ جب شیواجی مہاراج کا انتقال ہوگیا اور اورنگزیب عالمگیر کو خبر ملی تو انہوں نے اپنی پگڑی اتار کر دکھ کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ آزاد بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر کے مقبرے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ حالات ٹھیک ہوتے ہی مقبرے کو دوبارہ زائرین کے کھول دیا جائے گا۔ ASI Closes Aurangzeb Tomb for 5 Days

Last Updated : May 23, 2022, 8:26 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.