دھولیہ: مہاراشٹر کے ضلع دھولیہ میں مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کی سرحد پر ایک حادثے میں دس لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔ دھولے کی ابتدائی معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ دھولے ضلع میں مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کی سرحد پر واقع پلاسنر گاؤں میں ممبئی-آگرہ ہائی وے پر ایک ہولناک حادثے میں دس افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ زخمی شیر پور کاٹیج ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سات لاشوں کو کاٹیج اسپتال پہنچایا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ چار سے پانچ گاڑیوں کے درمیان عجیب و غریب انداز میں پیش آیا۔ ناردانہ ایم آئی ڈی سی میں ونڈر سیمنٹ کے بجری سے لدا ایک تیز رفتار کنٹینر پیچھے سے آنے والی کار سے اس وقت ٹکرا گیا جب ڈرائیور کا کنٹرول کھو گیا۔ اس کے بعد ایک اور چلتے ہوئے کنٹینر اور تین سے چار دو پہیہ گاڑیوں کو پیچھے سے ٹکر ماری اور مذکورہ کنٹینر ہائی وے کے قریب ایک چھوٹے سے ہوٹل میں گھس گیا۔ جائے حادثہ پر امداد اور بچاؤ کا کام جاری ہے اور تماشائی جمع ہوگئے ہیں۔ ہائی وے پر گاد جمع ہونے سے ایک طرف ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ اس تہہ کو ہٹا کر ہائی وے کو ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کنٹینر سے ٹکرانے والی کار نمبر MH18BR 5057 میں میاں بیوی، دو بچے اور ڈرائیور سوار تھے۔ شوہر، دو بچے اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جب کہ بیوی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ چند روز قبل ہی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں مسافروں سے بھری ایک بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ اس حادثے میں 25 مسافروں کی جھلس کر موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔ ایک دیگر شخص اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ جس میں 26 مسافروں کی موت ہو گئی تھی۔ بس میں کل 33 مسافر سوار تھے۔ ان میں سے آٹھ مسافر بحفاظت باہر نکل آئے تھے۔ یہ حادثہ سمردھی ہائی وے پر بلڈھانہ ضلع کے سندھ کھیڑا راجا کے قریب پمپلکھٹا گاؤں کے قریب پیش آیا تھا۔ یہ مسافر بس ناگپور سے پونے جا رہی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ یہ خوفناک حادثہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات 12 سے 1 بجے کے درمیان پیش آیا تھا۔
حادثے کی شکار بس ناگپور، ایوت محل اور وردھا سے مسافروں کو لے کر جا رہی تھی۔ یہ بس ودربھ ٹریولس کی تھی۔ بس سمردھی ہائی وے پر سندھ کھیڑا راجا کے قریب پمپلکھٹا گاؤں کے قریب ٹائر پھٹنے کے سبب سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی اور پھر پلٹنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔ آگ لگنے کے بعد صرف آٹھ مسافر ہی بحفاظت باہر نکل سکے تھے۔ 25 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔ اس دوران زخمیوں کو قریبی سرکاری اسپتال لے جایا گیا تھا۔ جانکاری کے مطابق مرنے والے مسافروں میں سے زیادہ تر ناگپور، وردھا اور ایوت محل کے تھے۔