بی ایم سی نے دھاراوی کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہاں اب تک کورونا وبا سے 590 افراد متاثر پائے گئے ہیں جبکہ دھاراوی جھونپڑپٹی میں اس بیماری سے اب تک 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے دھاراوی انتہائی گھنی آبادی والا علاقہ ہے اور یہاں سات لاکھ سے زائد لوگ آباد ہیں اس لیے یہاں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنا مشکل نظر آتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس علاقے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا انتظامیہ کے لیے سب سے بڑا چیلینج بنا ہوا ہے۔