ETV Bharat / state

Devendra Fadnavis Meets Governor: دیویندر فڑنویس کی گورنر سے ملاقات، فلور ٹسٹ کا مطالبہ - فلور ٹسٹ کرانے کا مطالبہ

گورنر سے ملاقات کے بعد دیویندر فڑنویس نے کہا کہ آج ہم نے گورنر کو بتایا ہے کہ ریاست کے موجودہ صورتحال یہ ہے کہ مہارشٹر حکومت میں شامل 39 ارکان اسمبلی شیوسینا کی رکنیت سے باہر ہیں، اور وہ ریاست کی موجودہ حکومت میں نہیں رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نے گورنر سے یہ بات کہی گئی ہے کہ بر سر اقتدار حکومت کے اراکین اسمبلی کی تعداد میں کمی نظر آ رہی ہے، اس لئے ترجیحی بنیاد پر فلور ٹسٹ کیا جائے۔ Fadnavis Seeks Floor Test During Meet with Guv

فڑنویس کی گورنر سے ملاقات
فڑنویس کی گورنر سے ملاقات
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 7:33 AM IST

مہاراشٹر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاست منظر نامے بدل رہے ہیں،ریاست کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑ نویس نے راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل 8 آزاد اراکین اسمبلی نے سرکاری ای میل آئی ڈی سے گورنر کو ای میل بھیج کر فوری فلور ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا تھا،جس حزب اختلاف کے رہنما دیویندر فڑنویس نے گورنر سے ملاقات کر کے فلور ٹسٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔

گورنر سے ملاقات کے بعد دیویندر فڑنویس نے کہا کہ آج ہم نے گورنر کو بتایا ہے کہ ریاست کے موجودہ صورتحال یہ ہے کہ مہارشٹر حکومت میں شامل 39 ارکان اسمبلی شیوسینا کی رکنیت سے باہر ہیں، اور وہ ریاست کی موجودہ حکومت میں نہیں رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نے گورنر سے یہ بات کہی گئی ہے کہ بر سر اقتدار حکومت کے اراکین اسمبلی کی تعداد میں کمی نظر آ رہی ہے، اس لئے ترجیحی بنیاد پر فلور ٹسٹ کیا جائے۔

دیویندر فڑنویس کے علاوہ گورنر سے ملنے گئے وفد میں چندرکانت پاٹل،آشیش شیلاری، پروین دریکر، گریش مہاجن اور شری کانت بھارتیہ شامل تھے، اس سے پہلے دیویندر فڑنویس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی تھی، اس کے بعد وہ فوراً ممبئی واپس آگئے تھے۔

مزید پڑھیں:Maharashtra Crisis: مہاراشٹر بحران جاری، باغی ایم ایل اے گورنر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کریں گے

وہیں دوسری طرف وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ایک مرتبہ پھر باغی ممبران اسمبلی سے جذباتی اپیل کی ہے،انہوں نے باغی ممبران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہے، اس لئے وہ واپس آجائیں اور مل بیٹھ کر بات کریں،ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ جاری کئے گئے بیان میں باغی ممبران اسمبلی سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیوسینا نے جو آپ کو عزت و احترام دیا ہے وہ کہیں اور نہیں مل سکتا،سامنے آکر بیٹھیں تو راستہ ضرور نکلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.