ETV Bharat / state

Protest in Mumbai for Palestine ممبئی میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 7:43 PM IST

ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ مدنپورہ میں بعد نماز جمعہ مختلف سیاسی اور سماجی پارٹیوں کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کیا گیا، احتجاج کالی پٹی باندھ کر اور نہایت ہی پرامن طریقے سے کیاگیا۔

Protest in Mumbai for Palestine
مدنپورہ میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

ممبئی: ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ مدنپورہ میں نماز جمعہ کے بعد متعدد مساجد میں نمازِیوں نے کالی پٹی باندھ کر اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ احتجاج نہایت ہی خاموش اور پرامن احتجاج تھا۔ اس میں نہ تو کسی طرح کی کوئی نعرے بازی کی گئی اور نہ ہی کوئی شور شرابہ کیا گیا۔ محض کالی پٹی باندھ کر احتجاج کیا گیا، ساتھ ہی ساتھ خصوصی طور پر مظلوم فلسطینیوں کے حق کے لیے دعائیں کی گئی۔

غور طلب ہو کہ ممبئی کے اس احتجاج سے پہلے سماجی اور سیاسی شخصیتوں نے اس بات کی اپیل کی تھی کی نہایت ہی پرامن طریقے سے یہ احتجاج کیا جائیگا۔ یہی سبب ہے کہ ممبئی کی کئی مساجد میں اسی طرح سے کالی پٹی باندھ کر نمازیوں نے اپنا احتجاج درج كرایا۔

اس خاص موقع پر این سی ترجمان نسیم صدیقی نے کہا کہ ہم مسلمان فلسطین کے حق کے لیے آواز بلند کررہے ہیں، فلسطین کو لیکر طویل عرصے سے بھارتی سیاسی رہنماؤں نے بھی اپنی آواز بلند کی ہے، اس لیے فلسطین کے لیے نہ صرف مسلمان بلکہ تمام بھارتیوں کو بھی اپنی آواز بلند کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ مسلسل جاری ہے جہاں ایک طرف اسرائیل فلسطینی عوام کے اوپر مسلسل بمباری کر رہا ہے، وہیں دوسری طرف اسلامی دنیا میں فلسطین کی حمایت میں صدائیں بلند کی جا رہی ہیں۔ حالانکہ اسرائیل کی اس کاروائی کو مسلم دنیا کے بیشتر ممالک ظلم و ستم کی انتہا بتا رہے ہیں، تاہم اس سب کے باوجود نہ تو یو این او کی جانب سے اور نہ ہی کسی دیگر ممالک کی جانب سے اس جنگ کو روکنے کے لیے اب تک کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.