ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں علما کرام نے حکومت کی علامتی قربانی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے، علما کرام کا کہنا ہیکہ دین اسلام میں علامتی عبادت کا کوئی تصور نہیں ہے، اس لیے حکومت کو اپنے موقف پر ازسر نو غور کرنا چاہیئے۔
اس کے علاوہ عید کی مناسبت سے مساجد کو کھولنے اور عید گاہ میں نماز کی اجازت کا مطالبہ بھی شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مراٹھواڑہ: کورونا متاثرین کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز
اس تعلق سے شہر میں سرکاری حکام سے میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تو وہیں اس لسلے میں اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے عید گاہ میں مشروط اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اب حالات بدل رہے ہیں لوگ کورونا کے تعلق سے بیدار ہوچکے ہیں اس لیے عبادت گاہوں کو بند رکھنا مناسب نہیں ۔