ETV Bharat / state

AIMPLB Delegation مسلم پرنسل لاء بورڈ کے وفد کی ابوعاصم اعظمی سے ملاقات، سول کوڈ و دیگر مسائل پر گفتگو - مسلم پرنسل لاء بورڈ کی ابوعاصم اعظمی سے ملاقات

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت کے مطابق یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں بورڈ کے مقامی اراکین مختلف مکاتب فکر اور ملی شخصیات کے ہمراہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران سے ملاقات کررہے ہیں، اب تک شردپوار، نانا پٹولے اور ادھو ٹھاکرے سے ملاقات ہوچکی ہےـ

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 4, 2023, 4:59 PM IST

ممبئی: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت کے مطابق یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں بورڈ کے مقامی اراکین مختلف مکاتب فکر اور ملی شخصیات کے ہمراہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران سے ملاقات کررہے ہیں، اب تک شردپوار، نانا پٹولے اور ادھو ٹھاکرے سے ملاقات ہوچکی ہے ـ آج اسی بارے میں سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے صدر ابوعاصم اعظمی سے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد کے ارکین نے ابوعاصم اعظمی سے کہا کہ یوں تو آپ ہمیشہ ذاتی طور پر ملت کے ساتھ رہتے ہیں ہرمکمن تعاون کرتے ہیں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر آواز بھی بلند کرتے ہیں اسی کے ساتھ چونکہ آپ سماج وادی پارٹی مہاراشٹرا کے صدر بھی ہیں اس لئے ہم لوگ آپ کے ذریعے سماج وادی کی مرکزی قیادت تک اپنی بات پہونچانا چاہتے ہیں ـ

وفد کے اراکین نے یونیفارم سول کوڈ کے سلسلے میں بتایا کہ یہ صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ دیگر اقلیتوں،ادیواسی اور قبائل کے بھی خلاف ہوگا، ہمارے ملک کی خوبصورتی ہی یہی ہے کہ یہاں مختلف مذاہب، مختلف تہذیب اور الگ الگ زبانیں بولنے والے افراد آپس میں مل جل کر رہتے ہیں، یہاں ایک ہی مذہب کے ماننے والوں میں شمال اور جنوب کے کلچر کے اندر فرق پایا جاتاہے، ان حالات میں یکساں سول کوڈ ملک کے لئے فائدہ مند ہونے کے بجائے سخت نقصان دہ ثابت ہوگاـ

اس کے علاوہ دوسرے مسائل اوقاف، عبادت گاہوں پر حملے، ماب لنچنگ وغیرہ پر بھی گفتگو ہوئی ـ ابوعاصم اعظمی نے پوری گفتگو غور سے سنی اور کہا کہ یہ بی جے پی یہ سب تماشے اگلے سال ہونے والے الیکشن کے پیش نظر کررہی ہے ـ وہ اسی لئے جذباتی اور مذہبی مسائل چھیڑتے ہیں تاکہ مسلمان مشتعل ہوکر مسلمان سڑکوں پر آئیں اور اُنھیں اپنے ووٹ بنک کو متحد رکھنے کا موقع مل سکے، انھوں نے وعدہ کیا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت تک مسلمانوں کے جذبات پہونچائیں گے، اسی کے ساتھ مقامی طور پر ہر محاذ پر حسب سابق ملت کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایاـ
یہ بھی پڑھیں: Dhule Road Accident دھولیہ ضلع میں ممبئی آگرہ ہائی وے پر کنٹینر حادثے میں متعدد افراد ہلاک
مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے ابھی کئی اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کا پروگرام ہے ـ اس کے علاوہ سکھ، عیسائی، بدھ، جین کے ساتھ دلت، ادی واسی، وقبائلی لیڈران سے بھی ملاقات طے ہے ۔اس وفد میں مولانا محمود احمد خاں دریابادی، ڈاکٹر ظہیرقاضی، فریدشیخ، مولانا روح ظفر، سلیم موٹروالا، مولانا انیس اشرفی، عبدالحسیب بھاٹکر، شاکر شیخ اور مونسہ بشریٰ عابدی شامل تھےـ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.