ملک میں کورونا وائرس وبا سے سب سے سنگین طور پر متاثر مہاراشٹر میں کورونا کے نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال کیسز میں پیر کے روز پھر سے کمی درج کی گئی اور فعال کیسز کم ہو کر تقریباً 1.34 فیصد ہو گئے۔
ریاست میں اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب فعال کیسز میں کمی درج کی گئی۔ فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 1,34,137 ہو گئی ہے جو اتوار کے روز 1,40,486 تھی۔
ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3,645 کیسز کے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16,48,665 ہو گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اسی مدت میں مزید 9,905 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 43,348 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 89.20 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 2.63 فیصد ہے۔ غور طلب ہے کہ مہاراشٹر ملک میں کورونا وائرس اور اس سے ہوئی اموات کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔ سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔