ETV Bharat / state

'ٹرین حادثے میں مزدوروں کی موت دل کی دھڑکن رک جانے کے برابر' - این سی پی کے سربراہ شرد پوار

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ 'مہاراشٹرا میں ٹرین حادثے میں 16 افراد کی موت دل کی دھڑکن رک جانے کے برابر ہے'

Death of migrants in train accident 'heart-wrenching': Pawar

author img

By

Published : May 8, 2020, 7:55 PM IST

مہاراشٹرا میں ٹرین حادثے میں 16 غیر مقیم ملازمین کی ہلاکت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ 'ان کی موت دل کی دھڑکن رک جانے کے برابر ہے'۔

  • ریاست اور مرکز کا تعاون ضروری:

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ 'مرکز کو ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ مزدور اپنے گھروں کو محفوظ طریقے سے پہنچ سکیں'۔

  • وزرا کی جانب سے صدمے کا اظہار :

ان کی پارٹی کے دیگر وزرا مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل نے بھی اورنگ آباد ضلع میں کرماد کے قریب جمعہ کے دن پیش آنے والے ٹرین حادثے میں مہاجر مزدوروں کی ہلاکت پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔

  • وہ ریل کی پٹریوں پر سوگئے تھے:

ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ 'یہ مزدور مدھیہ پردیش کے رہنے والے تھے، جو اپنے گاؤں جارہے تھے۔ وہ تھکن کے سبب ریل کی پٹریوں پر سوگئے تھے۔ اسی دوران ٹرین ان کے اوپر سے چلی گئی'۔

انہوں نے کہا کہ یہ 'سب وسطی مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے متصل ضلع جالنا میں اسٹیل مینوفیکچرنگ پلانٹ میں ملازم تھے'۔

  • مسئلے پر سنجیدگی سے غور ضروری:

پوار نے کہا کہ 'مہاجر مزدور کے اپنے آبائی مقامات پر واپس جانے کے معاملے کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے اور ان کے محفوظ سفر کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے'۔

اورنگ آباد ریلوے حادثے میں غیر مقیم ملازمین کی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے کی خبریں دل دہلانے والی ہیں۔

پرور نے ٹویٹ کیا ہے کہ تارکین وطن کے اپنے آبائی شہروں کو واپس جانے کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے اور ان کے محفوظ سفر کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے چاہیے

  • آخر مزدوروں کی حفاظت کی ذمے داری کون لیں:

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ 'ٹھیکیداروں / آجروں کو غیر منظم شدہ شعبے سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی دیکھ بھال کرنی چاہیئے'۔

ریاستی حکومتوں کو بھی اپنے ملازمین کی ضروریات کو مستقل طور پر پورا کرنے کے لئے فلائنگ اسکواڈ تشکیل دینا چاہئے۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہےکہ 'مرکز اور ریاستی حکومتوں کو مل جل کر اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنا چاہئے'۔

  • لواحقین کے غم میں برابر کے شریک

اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ پوری ریاست مقتول مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے۔

دیش مکھ نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'پورا مہاراشٹرا مزدوروں کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے۔ ہم مہلوکین کی روح کو سلامتی اور ان کے لواحقین کو ہمت عطا کرنے کے لئے خدا سے دعائیں کررہے ہیں'۔

آبی وسائل کے وزیر پاٹل نے کہا کہ 'سانحہ کی خبر نے انہیں بے ہوش سا کردیا ہے'۔

این سی پی کے رکن پارلیمنٹ سپریہ سلی نے بھی حادثے پر غم کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.