ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں مرکزی عید میلادالنبی کا جلوس اپنی روایت کے مطابق خلافت ہاؤس بائیکلہ سے نکالا جائے گا لیکن اس بار گنیش چترتھی کے جلوس اور عید میلدالنبی کا جلوس ایک ہی دن ہونے کے سبب عید میلدالنبی کے جلوس شیڈول میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عیدمیلادالنبی کے موقع پر یہ جلوس 29 ستمبر کو نکالا جائیگا جبکہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلعم کی یوم ولادت کے مطابق یہ جلوس 28 ستمبر کو ہونا تھا لیکن اتفاق رائے سے یہ جلوس پورے مہارشٹر میں 29 ستمبر کو نکالا جائے گا۔
خلافت ہاؤس کے چیئرمین سرفراز آرزو نے بتایا کہ چونکہ گنیش چترتھی اور عید میلدالنبی کا جلوس ایک ہی دن تھا۔ اس لئے علماء کرام اور ذمیداران نے ملکر طے کیا کہ کسی بھی طرح سے نظم و نسق کو لیکر کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔ اس لئے جلوس کو اسی روایتی انداز سے نکالا جائیگا لیکن 28 ستمبر کی جگہ 29 ستمبر کو خلافت ہاؤس سے نکالا جائے گا۔
رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا کہ قومی یکجھتی اور آپسی بھائ چارے کو فروغ دینے کے لیے جلوس کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے اس سے دوسرے مذاھب کے ماننے والوں کے نزدیک بہتر پیغام جائے گا۔اس لئے 29 ستمبر کو جمعہ کی نماز کے بعد نکالا جائے گا۔نوری نے کہا کہ اس سے ہجوم اور آپسی ٹکراؤ کی کوئی گنجائش اہی رہی گی اور اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو فروغ ملےگا ۔۔۔