ممبئی میں موجود لوہے اور اسٹیل کی سب سے بڑے بازار دارو خانہ پر مصیبت کا بادل منڈلا رہا ہے۔ برسوں سے موجود اس بازار پر ممبئی پورٹ ٹرسٹ نے کرایہ کی رقم میں 500 گنا اضافہ کر دیا ہے۔ Darukhana Iron Steel Businessman Upset over Rent Hike
آپ کو بتا دیں کہ ممبئی بندرگاہ سے قریب ساحلی علاقے میں بسے اس بازار کا وجود دور قدیم سے ہے جب سمندری جہازوں سے لوہے یہاں لائے جاتے تھے انگریزوں نے کاروباریوں کی شلات کو دیکھتے ہوئے یہاں یعنی بندرگاہ کے قریب ہی اس بازار کی اجازت دی تھی۔
ذہیب سائیوالا کی عمر 70 برس ہے اور ممبئی دارو خانہ علاقے میں ان کی کئی نسلوں نے لوہے اور اسٹیل کے اس کاروبار کو اپنی روزی روٹی کا ذریعه بنایا ہے۔
ممبئی کے داروخانه علاقے میں لوہے اور اسٹیل کے کاروباریوں کی تعداد خاصی ہے جو یہاں سے ملک کے دوسرے حصوں میں لوہے اور اسٹیل کے مٹیریل سپلائی کرتے ہیں، لیکن اب اس علاقے میں اس طرح کی بازاریں ہوں گی یا اس طرح کے کاروباری ہوں گے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
اس زمیں پر مالکانہ حق ممبئی پورٹ ٹرسٹ کا ہے، جو اب ان سے 1-2 نہیں بلکہ پانچ سو گنا زیادہ کرایہ وصول کر رہی ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے کاروباری پس و پیش میں مبتلا ہیں۔ خود سنتے ہیں یہاں کے کارورباری ذہیب سائیوالا کیا کہتے ہیں۔
کارورباری گاہے بگاہے اس سلسلے میں میٹنگ کرتے رہتے ہیں تاکہ اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نکالا جا سکے۔
اس سلسلے میں رکن اسمبلی راہل نارویکر سے بات چیت کی گئی تاکہ اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔
راہل نارویکر نے کہا کہ ممبئی پورٹ ٹرسٹ نے کرایہ میں جو اضافہ کیا ہے۔ اس کو لیکر وہ جلد ہی اس کے چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔
نارویکر کا کہنا ہے کہ کرائے میں جو اضافہ کیا گیا ہے وہ بہت زیادہ ہے جب کہ پرائیویٹ جگہوں کے کرائے بھی اتنے نہیں ہیں۔
دارو خانہ اور اس سے متصل علاقے بی پی ٹی کی ملکیت ہیں، شروعات سے ہی ان جگہوں پر کاروباری اور عام لوگ بس گئے۔ اس وقت معمولی کرائے تھے، لیکن جب یہاں کی لیز ختم ہوئی تو بی پی ٹی نے کرائے میں 500 گنا زیادہ اضافہ کر دیا تاکہ اس جگہ کو خالی کرایا جا سکے۔