گوداوری ندی میں سطح آب میں اضافے کی وجہ وشنوپوری ڈیم کے دروازے کھول کر 84541؍کیوسک پانی چھوڑنا پڑا۔ انتظامیہ نے یہاں رہنے والے لوگوں کو مستعد رہنے کو کہا ہے ۔ایسے میں اگر گوداوری ندی میں اور پانی بڑھا تو شہر میں باڑھ آنے کا بھی اندیشہ انتظامیہ نے ظاہر کیا ہے ۔اس مسئلہ سے نپٹنے کے لئے ناندیڑ کے نگراں وزیر اشوک چوہان نے فوراً متعلقہ محکمہ کے وزرأ کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ندی ناندیڑ ضلع کے مدکھیڑ،دھرماباد تحصیل سے ہوتے ہوئے ناندیڑ شہر سے ہو کر گزرتی ہے اس کے علاوہ بیلولی نائیگاوں تحصیل کے کچھ گاوں بھی ندی کی زد میں آتے ہیں۔گوداوری ندی کے کنارے بسے ہوئے 337گاوں فی الحال خطرے کی زد میں ہے ۔
اشوک چوہان نے ان سبھی گاوں والوں کو مستعد رہنے کے لئے کہا ہے اس کے علاوہ ریاست کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کو بھی الرٹ کیا گیا ہے ۔لائف گارڈ کی تعیناتی بھی ندی کے کنارے والی جگہوں پر کی گئی ہے۔
فی الحال شہر میں حالت کنٹرول میں ہے۔ لیکن گوداوری میں پانی بڑھنے اور زیادہ بارش کی صورت میں سیلاب آنے کے خطرے سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کی تردید