ETV Bharat / state

Unseasonal Rain in Aurangabad اورنگ آباد میں بے موسم بارش سے فصلوں کو نقصان

ملک کی متعدد ریاستوں میں بے موسم بارش سے جہاں ایک طرف لوگوں کو سردی اور بخار جیسی بیماریوں کی وجہ سے پریشانی ہورہی ہے تو وہیں دوسری جانب کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

وزیر زراعت
وزیر زراعت
author img

By

Published : May 4, 2023, 10:40 AM IST

Updated : May 4, 2023, 12:57 PM IST

بے موسم بارش سے فصلوں کو نقصان

اورنگ آباد: ریاست مہارشٹر کے مختلف اضلاع میں بے موسم بارش سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ گزشتہ چار دنوں سے جاری موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے کسانوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، یہاں تک کہ کئی کسانوں کے گھر بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ کسانوں کے گھروں کی چھتیں آندھی اور تیز ہواؤں سے اڑ گئیں جس کی وجہ سے کسانوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے کہا تھا کہ مہاراشٹر کے کچھ اضلاع میں موسلادھار بارش ہوگی، محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی صحیح ثابت ہوئی اور ریاست کے کئی اضلاع میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں برباد ہوگئیں۔

ریاست کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع اورنگ آباد میں بھی کسانوں کی تیار فصلوں کے ساتھ تیز ہواؤں کے سبب کئی کسانوں کے گھروں کی چھتیں بھی اڑ گئیں، جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں رکھی کپاس پانی میں بھیگ گئی اور اب کپاس خراب ہونے کے دہانے پر ہے۔ ریاستی وزیر زراعت عبدالستار نے کہا ہے کہ آنے والے ایک ہفتے تک تباہ شدہ فصلوں کا جائزہ لیا جائے گا اور کسانوں کو جلد از جلد معاوضہ دیا جائے گا، اس کے لیے مکمل تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:Heavy Rain in Aurangabad بے موسم بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان کا خدشہ
اسی طرح ضلع کے ویجا پور تعلقہ کے بور دہیگاؤں علاقے میں غیر موسم بارش کی وجہ سے پیاز کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے۔ بے موسمی بارش کے باعث کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ دھوپ نکلنے پر مزدوروں نے پیاز کوکھلے آسمان کے نیچے رکھا تھا لیکن اچانک بارش ہونے کی وجہ سے پیاز بارش کے پانی میں بھیگ گئی۔ ریاستی وزیر زراعت عبدالستار نے سے جب یہ پوچھا گیا کہ کسانوں کے گھروں میں رکھے کئی ٹن کپاس فروخت نہیں ہو رہے ہیں تو اس معاملہ پر انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی مدد سے کپاس کی خرید و فروخت کی جائے گی کیونکہ یوکرین روس جنگ کے بعد معاشی صورتحال خراب ہے اور برآمدات نہیں ہو رہی ہے۔

Last Updated : May 4, 2023, 12:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.