ETV Bharat / state

شادی کے گھر میں سلنڈر دھماکہ - گلوبل اسپتال

مقامی شہریوں نے کہا کہ عمارت کے بند کمرے میں گیس سلنڈر میں دھماکہ ہوا۔ گزشتہ کچھ وقت سے وہاں گیس کا رساؤ ہو رہا تھا۔ فائر بریگیڈ کو اس بارے میں اطلاع دی گئی تھی اور اس سلسلہ میں تحقیقات کے دوران ہی دھماکہ ہوگیا۔ حادثہ کے بعد ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر اسپتال گئیں اور زخمیوں کی عیادت کی

شادی کے گھر میں سلنڈر دھماکہ
شادی کے گھر میں سلنڈر دھماکہ
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 6:08 PM IST

ممبئی : آج یہاں جنوبی ممبئی کے گنجان آبادی والے علاقہ لال باغ میں ایک رہائشی عمارت کے کمرے میں شادی سے قبل تیاری کے دوران سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں 20 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ان میں دلہن کے والد بھی زخمی ہوئے ہیں اور متعدد افراد 75 سے 95 فیصد کے درمیان جھلس گئے ہیں۔

ممبئی فائر بریگیڈ کے افسران کے مطابق آج صبح تقریباً 8 بجے لال باغ کی مشہور گنیش گلی میں واقع چار منزلہ سارہ بائی نامی عمارت کی دوسری منزل کے ایک کمرے میں یہ حادثہ رونما ہوا۔ دو سے زائدفائر انجن اور جمبو ٹینکرس کی مدد سے نصف گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا۔

مجموعی طور پر 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 12 افراد کا قریبی کے ای ایم اسپتال میں علاج جاری ہے، جبکہ 8 افراد کو گلوبل اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیاہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

مقامی شہریوں نے کہا کہ عمارت کے بند کمرے میں گیس سلنڈر میں دھماکہ ہوا۔ گزشتہ کچھ وقت سے وہاں گیس کا رساؤ ہو رہا تھا۔ فائر بریگیڈ کو اس بارے میں اطلاع دی گئی تھی اور اس سلسلہ میں تحقیقات کے دوران ہی دھماکہ ہوگیا۔ حادثہ کے بعد ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر اسپتال گئیں اور زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور علاج پر توجہ دی جائے گی۔ بمبئی میونسپل کارپوریشن کے تحت فائر محکمہ مزید جانچ میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.