ممبئی پولیس نے شہر اور ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائم کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ’سائبر سیفٹی'مہم کا آغاز کیا ہے، اس مہم کے تحت شہر بھر میں مختلف مقامات پر ہورڈنگز لگائی گئی ہیں، جن پر لکھا گیا ہے،’شہریوں کو سائبر جرائم کے سلسلے میں اس کی اے بی سی ڈی’ کو جان لینا ضروری ہے۔Cyber Crime Awareness Campaign by Mumbai Police
واضح رہے کہ کہ ممبئی کے پولیس کمشنر سنجے پانڈے نے شہریوں کی سہولت کے لئے کئی بہترین مہم کی شروعات کی ہے۔اس کے لئے وہ ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہیں، اور ہر اتوار کو مختلف علاقوں کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں جاکر مکینوں سے ان کے مسائل پر بات چیت کرتے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سوشل میڈیاکا استعمال کیا ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا حل نکالا جاسکے۔
جنوب وسطی ممبئی کے انٹاپ ہل پولیس اسٹیشن کے ذریعہ بھی گزشتہ روز اس مہم کا آغاز کیا گیا، اس موقع پر ماٹونگا ڈیویژن کی اے سی پی اشوینی پاٹل اور سنئیر انسپکٹر ناصر پاشا کللکرنی نے مہم کا آغاز کیا اور ہدایت دی کہ ہر ممکن طور پر اس سے بچنا چاہئیے، کیونکہ جعل ساز انتہائی چالاک اور ماہر ہوتے ہیں کہ وہ صارف کو اپنی چرب زبانی سے بے وقوف بنالیتے ہیں ،خصوصی طور پر بینکنگ سسٹم میں بڑے سنگین فراڈ سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں:پولیس کانسٹبل کے خلاف ایف آئی آر درج
انگریزی حرف تہجی کے تحت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقے بتائے ہیں۔یہ تدابیر سوشل میڈیا پر بھی پیش کی گئی ہی ،تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری فائیدہ اٹھاسکیں۔