ضلع کلکٹر اوئے چودھری نے آج یہاں کہا کہ کہ اورنگ آباد میں مریضوں کو فوری علاج کی فراہمی اور کوویڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات پر مؤثر انداز میں عمل کیا جا رہا ہے۔ وہ آج ضلع کلکٹر آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر اسٹک کمار پانڈے اور کمشنر پولیس چرنجیف پرساد موجود تھے۔
ضلعی کلکٹر نے بتایا کہ ضلع میں کورونا کا سلسلہ توڑنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ابتک 1000 سے افراد اس مرض سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ اس میں سے پہلے 5000مریضوں میں 247 اموات کا انداج ہوا تھا۔ اس کے بعد کے 5000 مریضوں میں صرف 140 اموات ہوئی ہیں۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ شرح اموات کو کم کرنے میں کامیابی ملی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج دوپہت تک تک 10216 کورونا وائرس پائے گئے ہیں ، جن میں سے 5861 ٹھیک ہوچکے ہیں ، 390 فوت ہوگئے ہیں اور 3965 افراد زیر علاج ہیں۔
ضلع کلکٹر نے آج یہ بھی اعلان کیا کہ اورنگ آباد میں لاگو انتہائی سخت کرفیو کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اب کل ( اتوار 19 جولائی ) سے صبح7 سے شام 7 بجے تک دوکانیں اور بازار کھلےرہیں گے۔