ETV Bharat / state

ممبئی: یوگی آدتیہ پر اسلم شیخ کی سخت تنقید

ممبئی سے بالی ووڈ کو اتر پردیش لے جانے کا خواب دیکھنے والے یوگی آدتیہ ناتھ کو پہلے اتر پردیش میں لاء اینڈ آرڈر کو منظّم کریں پھر مذکورہ خیالات کا اظہار کریں۔

ممبئی: یوگی آدتیہ پر اسلم شیخ کی سخت تنقید
ممبئی: یوگی آدتیہ پر اسلم شیخ کی سخت تنقید
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 9:41 PM IST

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ممبئی دورے پر ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کو پہلے اتر پردیش میں لاء اینڈ آرڈر کو سہی کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں جس طرح کے حالات ہیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے بالی ووڈ کے لوگ وہاں کام کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔

ویڈیو

اسلم شیخ نے یوگی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 'بالی ووڈ کی فکر کرنے سے پہلے یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنی ریاست کی بھوجپوری فلم انڈسٹری کے بارے میں سوچنا چاہیے اُنہیں ضروری سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔

مزی پڑھیں:

مودی نے وارانسی - پریاگ راج ہائی وے کا افتتاح کیا

اسلم شیخ نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار ممبئی شہر کی اہمیت کو کم کرنے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور اس طرح کے منصوبے پہلے بھی بنائے گئے ہیں مگر بی جے پی اس میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائے گی۔

اُنہوں نے آخر میں کہا کہ ممبئی ایک ایسا شہر ہے جس نے تمام ذاتوں، مذاہب اور صوبوں کے لوگوں کو گلے لگایا ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں صنعت اور کاروبار فروغ پزیر ہیں۔

وہیں اتر پردیش میں ایسا پر سکون ماحول نہیں ہے لہٰذا یوگی آدتیہ ناتھ پہلے مہاراشٹر کی طرح اتر پردیش میں خوف سے پاک اور پر سکون ماحول بنائیں پھر بالی ووڈ انڈسٹری کو اترپردیش لے جانے کا خواب دیکھیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.