ETV Bharat / state

Maharashtra State Waqf Board وقف اراضی کی جگہ تعمیر کثیر منزلہ عمارت معاملے میں سابق سی ای او سمیت انتیس افراد کو مجرمانه نوٹس - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ نے اورنگ آباد شہر کے جالنہ روڈ پر واقع وقف اراضی کی جگہ تعمیر کثیر منزلہ عمارت معاملہ میں سابق سی ای او سمیت 29 افراد کو مجرمانه نوٹس جاری کیا ہے۔ شہر کے جالنہ روڈ پر واقع درگاہ اولیاء (سید شاہ داؤد مغربی) سٹی ایس نمبر 12503 ہے۔ مذکورہ پراپرٹی کی قیمت 4 ہزار 593 روپے ہے اور اس وقت اس پراپرٹی کی قیمت مارکیٹ کی قیمت کے مطابق کروڑوں میں ہے۔ Criminal Notice to 29 People including Ex CEO

MH Waqf Board ActionMaharashtra State Waqf Board

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 1:48 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ نے اورنگ آباد شہر کے جالنہ روڈ پر واقع درگاہ مغرب اولیاء سنستھا کے کروڑوں روپے کے غیر قانونی معاہدے، قبضہ اور منتقلی کے معاملہ میں سخت کارروائی شروع کی ہے۔ اس سلسلہ میں بورڈ کی جانب سے اُس وقت کے سی ای او سمیت شہر کے معروف کاروباری دلیپ چتلانگے اور کلبھوشن اگروال سمیت 29 لوگوں کو فوجداری نوٹس جاری کر دیا گیا۔ شہر کے جالنہ روڈ پر واقع درگاہ اولیاء (سید شاہ داؤد مغربی) سٹی ایس نمبر 12503 ہے۔ مذکورہ پراپرٹی کی قیمت 4 ہزار 593 روپے ہے لیکن اس وقت اس پراپرٹی کی قیمت مارکیٹ کی قیمت کے مطابق کروڑوں میں ہے۔ سال 2016 میں 762/2016/MSW اس طرح مذکورہ پراپرٹی کی بورڈ کے پاس اندراج موجود ہے۔ وقف ایکٹ 1995 کی دفعہ (2) 32 اور دفعہ 56 میں درستگی کے تحت بورڈ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرتے ہوئے اور اجازت کے بغیر 3 سال کے لیے دلیپ چتلانگے اور کلبھوشن اگروال کو کرایہ پر دینے کے لیے اس وقت کے سی ای او کے حکم بتاريخ 2011-12-7، کو کرایہ نامہ کیا گیا۔

وقف اراضی کی جگہ تعمیر کثیر منزلہ عمارت معاملے میں سابق سی ای او سمیت 29 افراد کو مجرمانه نوٹس

یہ بھی پڑھیں:

Maharashtra Waqf Board پولیس فورس کا استعمال کرتے ہوئے وقف بورڈ کی جائیداد ضبط کرنے کا ضلع کلکٹر کا حکم

اس معاملہ میں وقف ٹربیونل 5-4-2013 کو عبوری حکم جاری کیا تھا۔ جس کے مطابق اس وقت کے سی ای او کے حکم نامہ اور کرایہ نامہ کو غیر قانونی قرار دیا گیا اور جائیداد کو قبضہ میں لینے کے لیے بورڈ آزاد ہے اس طرح کا حکم دیا گیا تھا۔ اس کے بعد چتلانگے اور اگروال نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالت نے 2014-5-5 کو وقف ٹربیونل کے حکم کو برقرار رکھا۔ مزید برآں، چتلانگے اور اگروال وقف کی آمدنی پر قبضہ کے سلسلہ میں شدید دباؤ میں تھے۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے حکم کے مطابق پراپرٹی پر قبضہ کرنے کے لیے سات دن کا نوٹس جاری کیا لیکن متعلقہ شخص نے جائیداد بورڈ کے حوالے نہیں کی۔ دریں اثنا، چتلانگے اور اگروال نے سپریم کورٹ سے جائیداد قبضہ میں لینے کے لیے اپیل کی۔ دریں اثنا، جب معاملہ زیر سماعت تھا اور جائیداد کا قبضہ لینے کے بجائے، اس وقت کے سی ای او نے 2016-08-11 کو عدالت کو مطلع کیا کہ بورڈ متعلقہ سے کرایہ وصول کرنے کے لیے تیار ہے۔

مذکورہ مکتوب میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ کرایہ داری کے قواعد 2014 کی دفعات کے مطابق کرایہ کم از کم 45.93 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے سالا نہ وصول کیا جائے گا۔ یہ بورڈ کی مناسب اجازت یا منظوری کے بغیر کیا گیا۔ وقف املاک میں طے شدہ طریقہ کار پر عمل کیے بغیر کرایہ داری کے معاہدے میں داخل ہونے کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ تاہم، اس وقت کے سی ای او نے 2014 کے طریقہ کار پر عمل نہ کرتے ہوئے 1995 ایکٹ کے سیکشن 32 کی خلاف ورزی کی۔ لہٰذا کرایہ داری کے تصفیہ کا عمل عدالت کے باہر غیر قانونی طور پر کیا گیا۔ اس معاملہ میں، ریاستی حکومت نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 11-08-2017 کو معاہدہ منسوخ کر دیا اور اس وقت کے سی ای او کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی گئی۔

اس سلسلہ میں بورڈ نے 2018 اور 2021 میں دوبارہ قبضہ سے متعلق نوٹس جاری کیے تھے۔ مذکورہ معاملہ میں، چتلانگے اور اگر وال نے بورڈ کی اجازت کے بغیر جائیداد پر غیر قانونی طور پر 27 دکانیں اور دفاتر تعمیر کیے ہیں۔ نیز انہوں نے ذیلی کرایہ دار کو منتقل کر دیا ہے۔ وقف آمدنی والی زمین پر غیر قانونی تعمیرات/ ذیلی کرایہ داری کی صورت میں تمام متعلقہ افراد کو دفعہ 52-A کے تحت فوجداری نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ یه عوامی املاک پر قبضه کرنے کا معامله ہے۔ ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں سنجیدگی سے کارروائی کی، یہ کیس امیر لوگوں کے سرکاری املاک پر قبضہ کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ غیر قانونی قبضہ قائم کرنے اور ناجائز منتقلی کی بنیاد پر قبضہ کو با قاعدہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.