ETV Bharat / state

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز

ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 12،380 اور ہلاک شدگان کی تعداد 414 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز
ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 9:34 AM IST

Updated : Apr 16, 2020, 12:24 PM IST

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 12380 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 1489 لوگ مکمل طور پر صحت مند ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلتا جارہا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید طور سے دوچار مہاراشٹر میں اب تک 2916 افراد متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں نو افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک والوں کی تعداد بڑھ کر 187 ہو گئی ہے۔ ریاست میں انفیکشن کے 229 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر دارالحکومت دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 نئے کیسز درج کیے جانے سے اب تک کل 1578 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران دو دیگر لوگوں کی موت کے بعد ہلاک والوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے اور40 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں 38 نئے متاثرین سامنے آئے، اوراب متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1242 ہو گئی ہے اور ریاست میں اب تک 14 افراد ہلاک ہوچکے ہے۔

مدھیہ پردیش میں بھی متاثرین کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھاجارہا ہے اور وہاں 257 نئے افراد کے متاثر ہونے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 987 ہو گئی ہے جبکہ ریاست میں تین مزید افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔

گجرات میں ایک دن میں 116 لوگ متاثر ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 766 ہو گئی اور پانچ مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک والوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اوریہ تعداد بڑھ کر 1023 ہو گئی جبکہ اب تک تین افراد ہلاک ہوچکے ہے۔

تلنگانہ میں اب تک 647 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 18 افراد کی موت ہوئی ہے۔ کیرالہ میں 388 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تین لوگوں کی موت ہوئی ہے. اتر پردیش میں انفیکشن کے 75 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 735 ہو گئی ہے اور 11 افراد کی موت ہوئی ہے۔

جنوبی بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں 525 اور کرناٹک میں 279 متاثرین ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 14 اور 12 افراد کی موت ہوئی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 300 ہے اور چارافراد کی موت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 13، مغربی بنگال میں سات، ہریانہ میں تین، جھارکھنڈ میں دو اور بہار، اڑیسہ، ہماچل پرد یش اورآسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Last Updated : Apr 16, 2020, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.