ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کووڈ کیئر سینٹرز کو دوبارہ شروع کیا گیا

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر بند پڑے کووڈ کیئر سینٹروں کو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

اورنگ آباد: کووڈ کیئر سینٹرز کو دوبارہ شروع کیا گیا
اورنگ آباد: کووڈ کیئر سینٹرز کو دوبارہ شروع کیا گیا
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 6:48 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے دو دنوں سے 200 سے ذیادہ کورونا کیسز مل رہے ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے اورنگ آباد میں بند کووڈ کیئر سینٹرز کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

دراصل اورنگ آباد شہر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے، حتیٰ کہ پچھلے 13 دنوں میں ہی کورونا مریضوں کی تعداد 2000 سے زائد ہوگئی ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے کووڈ کیئر سینٹرز کو بند کر دیا گیا تھا لیکن اب مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

وہیں بڑھتے ہوئے کورونا مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کووڈ کیئر سینٹر کے علاوہ پدم پورہ قلع ارک، ایم جی ایم اسپورٹس کامپلیکس کووڈ کیئر سینٹرں کو بھی دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک لی

گذشتہ جمعہ کو ایم آئی ٹی کووڈ سینٹر بھی شروع کیا گیا، جہاں 275 بیڈ کا نظم ہے، نکشترواڑی کے سی ایس ایم ایس ایس سینٹر میں بھی 100 بیڈ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان سینٹروں میں کورونا پازیٹیو مریضوں کو علاج کے لئے داخل کرایا جائے گا۔

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ہیلتھ کی انچارج ڈاکٹر پاڈلکر نے بتایا کہ 'کووڈ کیئر سینٹر کو جلد ہی دوبارہ شروع کیا جائےگا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.