مہاراشٹرا میں مراٹھواڑا علاقے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 589 نئے کیسز درج کئے گئے اور 22 مریضوں کی موت ہوگئی۔
اس علاقے میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 795 ہوگئی ہے ، جبکہ 21846 افراد اب تک اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ بدھ کی رات تک 14497 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
کورونا کے خلاف ویکسین کی تیاری پر بین الاقوامی سمپوزیم
مختلف ضلع صدر دفاتر سے یواین آئی کی جانب سے جمع کردہ اعدادوشمار کے مطابق مراٹھواڑہ علاقے میں درج نئے کیسز میں سے اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 197 کیسز اور 7 کی موت ، عثمان آباد میں آٹھ کی موت اور130 کیسز، ناندیڑ میں 40 کیسز اور چار کی موت ، لاتور میں 102 کیسز، جالنہ میں 41 کیسزاور ایک کی موت ، پربھنی میں 13 کیسزاور ایک کی موت اور ہنگولی میں آٹھ کیسز اور ایک کی موت ہوئی ہے ۔