ETV Bharat / state

مہاراشٹر: مراٹھواڑہ میں کورونا کے 163 نئے کیسز - مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس

مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفاتر کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع لاتور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ معاملات درج کئے گئے ہیں۔

عالمی وباء کورونا وائرس
عالمی وباء کورونا وائرس
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 1:41 PM IST

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس کے مزید 163 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں جبکہ مزید 4 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ہیلتھ کے افسران نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی ہے۔

عالمی وباء کورونا وائرس
عالمی وباء کورونا وائرس

مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفاتر سے جمع اعداد و شمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع لاتور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ معاملات درج کئے گئے ہیں، جہاں وائرس کے 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ ضلع اورنگ آباد میں 44 اور جالنا میں 21 نئے کیسز درج ہوئے اور ایک ایک مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع بیڈ میں 18، ضلع عثمان آباد میں 13، ضلع ناندیڑمیں 12، ضلع پربھنی میں نو اور ضلع ہنگولی میں چھ افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.