اورنگ آباد میں کورونا انفیکشن میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ سخت اقدامات کر رہا ہے جس کے بعد شہر میں ایم آئی ایم کی جانب سے عام لوگوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ایم آئی ایم کی جانب سے ایک ہفتے میں ایک لاکھ ماسک تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مجلس اتحاد المسلمین کی اورنگ آباد یونٹ کی جانب سے ٹھیلے والوں، گاڑی والوں اور پھیری والوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے جارہے ہیں۔
ایک ہفتے تک چلنے والی اس مہم کا مقصد کورونا وبا کے تعلق سے شہریان میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
ایم آئی ایم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن نافذ کررہی ہے جبکہ لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں اس لیے حکومت کا چاہیے کہ وہ عوام میں بیداری پیدا کرے۔