ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کا قہر جاری

اورنگ آباد میں 14217 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ 595 مریض مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے۔

اورنگ آباد میں کورونا کا قہر جاری
اورنگ آباد میں کورونا کا قہر جاری
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 3:52 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 18 اگست کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 146 نئے مریض سامنے آئے ہیں اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 18999 ہوگئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔ضلع میں 595 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ اور 14217 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 4187 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔ اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی مقامات ہاٹ اسپاٹ ہے۔ کنٹینمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مراٹھواڑہ: کورونا کے 813 نئے کیسز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.