ETV Bharat / state

مہاراشٹرمیں کورونا وائرس کا قہر

author img

By

Published : Feb 28, 2021, 9:43 AM IST

ریاست میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح کم ہو کر 94.13 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 2.45 فیصد ہے۔

مہاراشٹرمیں کورونا وائرس کا قہر
مہاراشٹرمیں کورونا وائرس کا قہر

ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر سے 8000 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور فعال کیسز میں 4،900 سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

اس دوران فعال کیسز میں 4,922 کا مزید اضافہ ہونے کی وجہ سے ان کی تعداد ہفتے کے روز بڑھ کر 72530 تک پہنچ گئی۔

ریاست میں اس دوران وائرس کے سب سے زیادہ (پورے ملک میں) 8623 نئے کیسز کے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 2146777 ہو گئی ہے۔ قبل ازیں جمعہ کے روز 8333 جمعرات کو 8702، بدھ کے روز 8807، منگل کے روز 6318 نئے کیسز، پیر کے روز 5210 کیسز، اتوار کو 6971 کیسز، ہفتے کے روز 6281 نئے کیسز اور جمعہ کے روز 6112 کیسز سامنے آئے تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دریں اثناء 3648 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2020951 ہو گئی ہے اور سب سے زیادہ 81 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 52092 تک پہنچ گئی۔

ریاست میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح جزوی طور پر کم ہونے کے ساتھ 94.13 فیصد ہو گئی جبکہ شرح اموات 2.45 فیصد ہے۔

غور طلب ہے کہ مہاراشٹر ملک میں کورونا وائرس کی زد میں آنے کے بعد کل صحتیاب ہونے والے اور اس وائرس سے ہونے والی اموات کے کیسز میں پہلے مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.