ریاست مہاراشٹر میں ممبئی سے ملحقہ نوی ممبئی میں جمعرات کو کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متاثر 202 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4391 تک پہنچ گئی۔
نوی ممبئی میونسپل حکام نے آج ایک پریس ریلیز جاری کر کے کہا ہے کہ جب سے کورونا کے انفیکشن پھیلا ہوا ہے۔ اس کے بعد سے پہلی بار اتنی زیادہ تعداد میں ایک دن میں نوی ممبئی میں 10 سال سے کم عمر کے چھ بچوں سمیت 202 معاملے سامنے آئے ہیں۔
متاثرین میں 120 مرد، چھ بچے اور باقی خواتین شامل ہیں۔ ارولی سے سب سے زیادہ 46 اور اس کے بعد گھنسولی سے 37 اور کوپرکھیرنے سے 33 لوگ کورونا مثبت پائے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ وبا کے انفیکشن سے آج نو افراد کی موت ہو گئی اور اس وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 138 تک پہنچ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وبا سے متاثر 57.36 فیصد لوگ ٹھیک ہوئے ہیں اور اس وائرس کے انفیکشن سے شرح اموات 3.14 فیصد ہے۔ حکام کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔