ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کورونا وائرس کے 50 نئے مریضوں کی تصدیق - ہوم کورنٹائن

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، پیر کے روز ضلع میں کووڈ-19 کے 50 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 1:25 PM IST

اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 2806 ہے جن میں سے 150 مریضوں کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ اب تک 1502 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس لوت چکے ہیں۔

حالانکہ شہر میں ہزاروں مشتبہ مریضوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے اور مئی ہوم کورنٹائن میں ہیں۔ کووڈ-19 کے سیکڑوں مریضوں کا ضلع اورنگ آباد کے مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔

شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی دن ب دن بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس و انتطامیہ کے ہاتھ پیر پھول گئے ہیں۔ پولیس نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

اس تعلق سے انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ' عوام اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھر سے باہر نکلے سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں۔ گھرسے باہر نکلتے وقت منہ پر ماسک لگا کر نکلیں'۔

فی الحال ضلع اورنگ آباد کے متعدد علاقوں کو ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا ہے اور ہاٹ سپاٹ علاقے کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے جن علاقوں میں پازیٹیو مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.