ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں کورونا کی صورتحال خوفناک، ہر تین منٹ میں ایک موت

مہاراشٹر میں کورونا وائرس نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 ہزار 631 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد 503 ہو چکی ہے۔ ریاست بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 60 ہزار673 تک جا پہنچی ہے۔

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 10:21 PM IST

مہاراشٹر میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں کورونا وائرس کا گراف اس تیزی سے پھیل رہا ہے کہ ہر 3 منٹ میں ایک شخص کی موت کورونا سے ہو رہی ہے۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے تعداد کو قابو میں کرنے کے لیے صوبہ میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ انتظامیہ کو نظر نہیں آرہا ہے حالانکہ ریاست میں کورونا کی تشویشناک وبا کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 نیز رات کے کرفیو کا نفاذ پہلے ہی کیا گیا ہے۔

اس کے باوجود کورونا انفیکشن میں کوئی خاص کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا وائرس نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 ہزار 631 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد 503 ہو چکی ہے۔ ریاست بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 60 ہزار673 تک جا پہنچی ہے۔

مہاراشٹر میں صورتحال اس قدر خراب ہو گئی ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے ہر 3 منٹ میں ایک شخص کی موت ہو رہی ہے اور ہر گھنٹے میں دو ہزار سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہو رہے ہیں۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ریاست میں مریضوں کی تعداد 7،70،388 تک جا پہنچی ہے۔ معاشی دارالحکومت کہلانے والی ممبئی کی حالت تو سب سے زیادہ خراب ہے۔ یہاں کے اکثر و بیشتر ہسپتالوں میں بیڈ اس قدر بھرے ہوئے ہیں کہ نئے مریضوں کا علاج دواخانوں کے باہر فٹ پاتھ پر کیا جا رہا ہے۔

آکسیجن کی اس قدر قلت ہے کہ 3 سے 10 گنا اس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باجود نہیں مل رہا ہے۔ گذشتہ دنوں ریاستی نائب وزیراعلی اجیت دادا پوار نے کہا تھا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن نیز عوام کے ذریعہ سرکار کی جانب سے جاری کیے جانے والی رہنمایانہ اصولوں پر عمل نہیں کیا گیا تو ریاست میں پھر سے سخت لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔

ایسی خطرناک صورتحال میں انتظامیہ کے سامنے سب سے بڑی ذمہ داری سماجی دوری اور دفعہ 144 پر عمل پیرا ہونا ہے۔ جس کو انتظامی سطح پر مزید سخت بنانے کے لیے انتظامات کیے جار ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے تحت ممبئی کے مختلف علاقوں جیسے ملاڈ، مالونی، دہیسر، کاندیوری، بوریولی، گورے گاؤں، باندرہ، ماہم، دادر، میراروڈ، کرلا، دھاروی، وکرولی، جوگیشوری، اندھیری ،ملنڈ، گوونڈی،بھنڈی بازار، جے جے اسپتال، ناگپاڑہ کے مختلف چوراہوں پرپ ولس اہلکاروں کے لیے عارضی طور پر خیمے بھی لگائے جا رہے ہیں، جو اس جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ آئندہ دنوں میں مہاراشٹر میں سخت لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔

ان خیموں میں سینئر عہدیداروں نے سیکیورٹی اہلکاروں کے قیام اور کھانے پینے کے انتظامات بھی کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ گورگاؤں، مالڈ اور بوریالی میں بھی مختلف چوراہوں پر پولیس کیمپ تعمیر کیے جارہے ہیں۔ نارتھ ریجن سے وابستہ ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ اس طرح کے ضروری انتظامات کرنے کے لئے انہیں اوپر سے ہدایات موصول ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.