ETV Bharat / state

بھیونڈی: کورونا مریض کی قرنطینہ عمارت سے کود کر خود کشی - ٹاٹا امنترا

ریاست مہاراشٹر کے ممبئی ناسک شاہراہ پر واقع ٹاٹا امنترا کے قرنطینہ عمارت سے ایک کورونا متاثر شخص نے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔

بھیونڈی: کورونا مریض کی قرنطینہ عمارت سے کود کر خود کشی

author img

By

Published : Jul 19, 2020, 10:53 PM IST

اس واردات کے بعد پورے سینٹر میں زبردست سراسیمگی پھیل گئی اس کی اطلاع موصول ہوتے ہی کون گاؤں پولیس کی ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر لاش کا پنچنامہ کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

کورونا مریض کی خود کشی

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 17 جولائی کو پرشانت پنڈلک امبیکر 43 برس رہائشی ڈومبیولی مشرق کو ٹاٹا امنترا کے ڈی سی ایچ سی میں نویں منزل پر روم نمبر 917 میں داخل کرایا گیا تھا۔

جس کا علاج چل رہا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق پرشانت کورونا پازیٹو تھا مگر سمٹم نہیں تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق اتوار کی صبح بھی اس نے نویں منزل پر واقع روم نمبر 917 کو بند کر کےکافی ہنگامہ کیا تھا ۔

بتایا گیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھا اس لیے ہنگامہ کررہا تھا۔ جس کے بعد دوپہر 3 بجکر 30 منٹ پر نویں منزل سے پانچویں منزل پر پہنچا اور عمارت کی سیڑھی کے پاس ایک کھڑکی سے چھلانگ لگا دیا ۔کلیان میونسپل کمشنر وجے شوریہ ونشی نے وہاں کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ بھیونڈی ناسک ہائی وے پر واقع راجنولی کے اس قرنطینہ سینٹر میں پورے ضلع کے کورونا متاثرین کا علاج ہورہا ہے۔ اس سے قبل کلیان کا ہی ایک قتل کا کلیدی ملزم پولیس اور وہاں موجود اسٹاف کو چکما دے کر فرار ہوچکا ہے۔

جبکہ ممبئی کے چیمبور کا ایک کورنٹائن مریض بھی عمارت کی پہلی منزل سے جھلانگ لگا چکا ہے۔ جس کے بعد بھی موجود اسٹاف اور پولیس اہلکار کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ ایک کے بعد ایک ہونے واردات نے قرنطینہ سینٹر کے حفاظتی انتظامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.