مالیگاؤں میں گزشتہ روز منصورہ ہسپتال سے ایک فیملی کے افراد نے قرنطینہ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس فیملی کا کہنا تھا کہ انھیں وقت پر کھانا نہیں مل رہا ہے۔ نیز ان لوگوں پر پولیس سختی کر رہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس معاملہ پر جمعیتہ علماء شاخ مالیگاؤں کے ذمہ داران سے گفتگو کی۔ جو قرنطینہ میں مریضوں کو طعام کا نظم کر رہے ہیں۔
ان لوگوں نے کہا کہ مریضوں کی تعداد بڑھ جانے کی وجہ سے کبھی کبھی کھانا وقت پر پہنچنے میں دیر ہو رہی ہے۔ واضح رہے قرنطینہ کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے نظم کیا گیا ہے۔