ETV Bharat / state

مہاراشٹرامیں کورونا معاملات 3.91 لاکھ سے تجاوز - Increase in Corona case in Maharashtra

مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7717 نئے معاملے آنے کے بعد منگل کی رات متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3.91 لاکھ ہوگئی ہے۔

مہاراشٹرامیں کورونا معاملات 3.91 لاکھ سے تجاوز

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 10:30 PM IST

ممبئی: ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7717 نئے معاملے آنے کے بعد منگل کی رات متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3.91 لاکھ ہوگئی، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی شفایابی کی شرح میں بہتری آرہی ہے جس کی وجہ سے صحت مند افراد کی تعداد 2.32 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، ریاست میں اب تک 391440 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ 282 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 14165 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں ریکارڈ 10333 افراد بیماریوں سے پاک ہوچکے ہیں، جس کے بعد صحت مند افراد کی کل تعداد 232277 ہوگئی ہے۔

ریاست میں مریضوں کی شفایابی کی شرح پیر کے روز 57.83 فیصد سے 59.34 ہوگئی اور مریضوں کی اموات کی شرح بھی کم ہوکر 3.61 فیصد ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق، ریاست میں آج فعال معاملات کی کل تعداد 144694 رہی جبکہ پیر کے روز 147592 تھی۔ تمام مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ کورونا انفیکشن اور موت کے معاملے میں مہاراشٹرا ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.