ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، 63 نئے معاملے - سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔ آج انتظامیہ سے ملی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 63 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

continuous increase in the number of corona patients, 63 new cases in aurangabad maharashtra
اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، 63 نئے معاملے
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 10:32 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1767 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پریشان کرنے والی ہے۔ اورنگ آباد شہر میں 89 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 1113 مریض کورونا سے ٹھیک ہو کر اپنے گھر بھی چلے گئے ہیں۔ سبھی افراد کو ہوم کوارنٹین بھی کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے موٹر سائیکل سے باہر بے وجہ گھومنے والوں پر سخت کارروائی کر رہی ہے۔

continuous increase in the number of corona patients, 63 new cases in aurangabad maharashtra
اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، 63 نئے معاملے

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھر سے باہر نکلیں۔ سماجی فاصلہ رکھیں، گھر سے باہر نکلتے وقت منہ پر ماسک لگا کر نکلیں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہیں، ساتھ ہی انتظامیہ کی مدد کریں۔

فی الحال اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔ وہاں کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر سینیٹائزر کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.