ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی کی انتخابی ریلی کے دوران امت شاہ نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی اور شرد پوار دفعہ 370 کے خاتمے کی مخالفت کر رہے ہیں۔'
امت شاہ نے کہا کہ 'اب لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان کو کن کا ساتھ دینا ہے، ان لوگوں کا جنہوں نے دفعہ 370 کو ختم کیا یا جو اس کی مخالفت کررہے ہیں۔'
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ 'وہ حزب اختلاف سے دفعہ 370 کو ختم کرنے کے لیے چیلینج کیوں کررہے ہیں۔'
وہیں گذشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ 'تاریخ میں جب بھی دفعہ 370 پر بحث ہوگی تو ملک کے مفاد میں کیے گئے فیصلے کی مخالفت کرنے والوں کا اور ان کے بیانات کا ذکر ضرور ہوگا۔'
مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا تھا کہ 'بی جے پی جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی مخالفت اس روز سے کرتے آ رہی ہے جس روز ہماری پارٹی کا جنم ہوا تھا۔'
ادھر ریاست ہریانہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ 'میں کانگریس سے جواب چاہتا ہوں۔ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔کیا دوسرے ممالک میں بھی اس پر بحث ہوگی۔کیا آپ دوسرے ممالک میں بھی مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کریں گے؟ '
راج ناتھ سنگھ نےکانگریس پر مسئلہ کشمیر کو عالمی معاملہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔