ETV Bharat / state

Protest in Paithan کسانوں کی حمایت میں کانگریس اور این سی پی سڑکوں پر - ریاستی حکومت پر کسان دشمنی کا الزام

ضلع اورنگ آباد کے پیٹھن تعلقہ میں کسانوں کی حمایت میں کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کارکنان نے راستہ روکو احتجاج کیا۔ congress and NCP Protest Against Maha Govt

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 30, 2022, 1:16 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کے پیٹھن تعلقہ میں کانگریس اور این سی پی کے حامیوں نے راستہ روکو احتجاج کیا۔ دونوں سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت پیٹھن کے کسانوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کر رہی ہے اور کسانوں کی مدد نہیں کر رہی ہے۔ کانگریس اور این سی پی کی قیادت میں کسانوں نے اورنگ آباد شہر کے پیٹھن تعلقہ میں راستہ روکو احتجاج کیا جس کی وجہ سے اورنگ آباد پونا ہائی وے پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا۔ کسان لیڈروں کا الزام ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے بے موسم کی بارش کی جو مدد کی جارہی ہے، اس اسکیم سے پیٹھن کے کسانوں کو نکال دیا گیا ہے۔ اسی طرح پیٹھن کے کسانوں کی بجلی بھی کاٹ دی گئی اور کسان بیمہ اسکیم کی رقم سے کسانوں کو محروم رکھا جارہا ہے۔ congress and NCP Protest Against Maha Govt

کسانوں کی حمایت میں کانگریس اور این سی پی سڑکوں پر

اس معاملے میں این سی پی اور کانگریس لیڈروں نے ریاستی حکومت پر کسان دشمنی کا الزام عائد کیا اور کسانوں کو ان کا حق دینے کا مطالبہ کیا۔ راستہ روکو احتجاج کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا اور صنعتی علاقوں میں جانے والے ملازمین اور افسران کو کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑا۔ بجلی محکمہ کے افسران کی یقین دہانی اور پولیس کی مداخلت سے احتجاج ختم کیا گیا۔

کانگریس کے سابق وزیر سنجئے واگھ چورے نے کہا کہ بے موسم کی بارش اسکیم سے پیٹھن تعلقہ کو نکال دیا گیا، پیٹھن کے کسانوں کی بجلی کاٹ دی گئی۔ ریاست کے گورنر اور حکومت میں شامل لیڈر ہمارے قومی رہنماؤں کی توہین کرر ہے ہیں۔ اسی طرح پچھلے تین سال سے کسانوں کو زراعت بیمہ اسکیم کی رقم بھی نہیں مل پارہی ہے۔ اس لیے کانگریس اور این سی پی کی قیادت میں پیٹھن میں راستہ روکو احتجاج کیا جارہا ہے۔ congress and NCP Protest Against Maha Govt

یہ بھی پڑھیں : Minorities Organizations پہلی سے آٹھویں جماعت کے اقلیتی طلبا کی اسکالرشپ منسوخی کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.