ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کورونا کے 93 نئے معاملوں کی تصدیق - انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج ضلع انتظامیہ سے جو رپورٹ ملی ہے اس کے مطابق ضلع میں کورونا کے 93 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2918 ہوگئی ہے۔

confirmation of 93 new cases of corona in aurangabad
اورنگ آباد میں کورونا کے 93 نئے معاملوں کی تصدیق
author img

By

Published : Jun 16, 2020, 11:57 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا کا قہر جاری ہے اور مسلسل کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2918 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

confirmation of 93 new cases of corona in aurangabad
اورنگ آباد میں کورونا کے 93 نئے معاملوں کی تصدیق

اورنگ آباد شہر میں 158 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 1549 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔ بہت سارے لوگوں کو ہوم کوارنٹین بھی کیا گیا ہے۔ مریضوں کو ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہے تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھوم سکیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھر سے باہر نکلیں۔ سماجی فاصلہ رکھیں، گھر سے باہر نکلتے وقت منہ پر ماسک لگا کر نکلیں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔

ضلع میں کئی مقامات ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں۔ وہاں کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر سینیٹائزیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.