ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں مکمل لاک ڈاؤن

author img

By

Published : Mar 23, 2020, 6:30 PM IST

Updated : Mar 23, 2020, 7:44 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اعلان کیا کہ 31 مارچ تک پوری ریاست میں کرفیو نافذ رہے گا۔

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے
وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے

جان لیوا کورونا وائرس کے پیش نظر متعدد ریاستوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا جبکہ آج ادھو ٹھاکرے نے بھی کہا کہ اس وائرس کے پیش نظر پوری ریاست میں 31 مارچ تک کرفیو نافذ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'عارضی کرفیو ہونے کے بعد عوام حکومت کی باتوں اور ہدایات پر عمل نہیں کر رہی تھی جس کی وجہ سے مجبوراً 31 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں پائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

دارالحکومت ممبئی اور مضافات میں پولیس اہلکار لاک ڈاون پر سختی سے عمل کرانے میں مصروف ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر اتوار کو جنتا کرفیو کے بعد پیر کو پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے تین بتی سبزی مارکیٹ میں شہریوں کا اژدہام دیکھا گیا، دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد بھی کورونا وائرس سے بے خوف ہوکر شہری ضروریات زندگی کا سامان خریدنے میں مصروف رہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر ریاست میں لاک ڈاون کے اعلان کے بعد بھی لوگوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور دفعہ 144 نافذ ہونے نیز حکومت کی جانب سے اس لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کرنے کے حکم کے بعد پولیس محکمہ حرکت میں آگیا۔

عروس البلاد ممبئی اور ناسک شاہراہ کو سیل کردیا اور ممبئی میں داخلے پر پوری طرح پابندی عائد کرتے ہوئے تمام گاڑیوں کی دستاویزات چیک کرنے کے بعد ضروریات زندگی کی اشیاء کی نقل و حمل کرنے والی سواریوں کو ہی شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

تھانے، بھیونڈی، کلیان، ممبرا، الہاس نگر اور ضلع کے دیگر علاقوں کے تجارتی مراکز کو 31 مارچ تک مکمل طور سے بند کردیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 23, 2020, 7:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.