اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں بیدر کی شاہین اکیڈمی کی اسکالرس میں برانچ کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ اسکول گروپ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ مسابقتی دوڑ میں لڑکیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ادارے کا اہم مقصد ہے۔ ساتھ ہی غریب اور مستحق بچوں کو بھی کم خرچ میں انگلش اسکول کی تعلیم دینا ان کا مقصد ہے۔ ساتھ ہی اس ادارے میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی دی جائیں گی اور لڑکیوں کے لیے تعلیم الگ سے دی جائیں گی۔ اس دوران نامور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی اور اسکالرس گروپ کے اقدام کی ستائش کی۔ Complete Freedom of Education for Women in Islam
بیدر کے معروف تعلیمی ادارے شاہین اکیڈمی کی اورنگ آباد Shaheen Academy Aurangabad میں برانچ قائم کی گئی ہے۔ یہ برانچ اسکالرس گروپ آف اسکول کے اشتراک سے قائم کی گئی، طالبات کو مسابقتی دوڑ میں شامل کرنے اور انھیں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے اورنگ آباد کے بیڑ بائی پاس روڈ پر نئی برانچ کا باضابطہ آغاز عمل میں آیا، اس تقریب میں تعلیمی میدان کے نامور افراد نے شرکت کی اور اسکالر گروپ آف اسکول کے اقدام کی ستائش کی۔ اسکالر گروپ آف اسکول کے چیئرمین مجتبیٰ فاروق کا کہنا ہے کہ شاہین اسکالرز کا مقصد معاشرے کو باصلاحیت اور پروفیشنل افراد فراہم کرنا ہے جو دین کا بھی شعور رکھتے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: