ETV Bharat / state

Ahmednagar Police Mock Drill پولیس ماک ڈرل کے دوران اللہ اکبر کے نعرے، شکایت درج - مکرسکرانتی

احمد نگر میں ماک ڈرل کے دوران مبینہ طور پر اللہ اکبر کے نعرے لگائے جانے کے معاملے میں اورنگ آباد کے سماجی کارکن اسامہ عبدالقادر مولانا نے پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

پولیس موک ڈرل سے مسلم طبقہ ناراض
پولیس موک ڈرل سے مسلم طبقہ ناراض
author img

By

Published : Jan 25, 2023, 9:45 AM IST

اللہ اکبر کے نعرے لگائے جانے پر شکایت درج

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں پولیس کی ماک ڈرل میں مبینہ طور پر اللہ اکبر کے نعرے لگائے جانے کے خلاف سماجی کارکن اسامہ عبدالقادر مولانا نے سوال اٹھایا کہ احمد نگر شہر میں پولیس ماک ڈرل میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے کیوں لگائے گئے؟ ساتھ ہی اس طرح کی ماک ڈرل میں مسلم پہناوے سے مسلم برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، جس کے خلاف سماجی کارکن عبدالقادر نے اورنگ آباد کے جنسی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اسامہ عبدالقادر مولانا نے تحریری شکایت جنسی پولیس تھانے کے انسپکٹر کو دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احمد نگر شہر میں مکر سنکرانتی کے موقعے پر ایک ماک ڈرل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں مبینہ طور پر نعرے تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگائے گئے۔ جس کی مکمل تحقیقات کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی کہا گیا کہ یہ معاملہ کوئی سیاسی پارٹی کا نہیں ہے بلکہ مسلمانوں سے جڑا ہوا ہے۔ عبدالقادر مولانا نے مزید کہا کہ اگر اس معاملے کے خلاف احتجاج میں کوئی بڑے مسلم رہنما شامل ہوتے ہیں تو ان کی رہنمائی میں یہ احتجاج آگے بڑھایا جائے گا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسامہ عبدالقادر نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں کی ماک ڈرل میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگا کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ ریاست بھر کے نوجوانوں سے اسامہ عبدالقادر مولانا نے اپیل کی کہ وہ اپنے شہر کے کلکٹر آفس میں جا کر گورنر، ریاستی وزیر داخلہ، اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس، ڈویژنل کمشنر کلکٹر اور پولیس کمشنر کے نام پر میمورنڈم دیں۔ واضح رہے کہ مکر سکرانتی کے دن احمد نگر میں پولیس ایک ماک ڈرل کا انعقاد کیا گیا تھا، مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ماک ڈرل کے دوران پولیس نے شدت پسندوں کو قابو کرنے کے لیے ایک ڈرامہ پیش کیا، جس میں پولیس کی مسلم برادری کے تیئں نفرت عوام کے سامنے آئی۔ شدت پسندی کا کردار ادا کرنے والوں نے ماک ڈرل کے دوران مسلم لباس پہن کر مبینہ طور پر ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا تھا، جس سے مسلم طبقے میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : AIMIM MP Imtiaz Jaleel موک ڈرل کے نام پر مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش:رکن پارلیمان اِمتیاز جلیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.