ETV Bharat / state

جامع مسجد ممبئی کے قدرتی تالاب کی 12 برس بعد صفائی

جامع مسجد ممبئی اسلامی فن تعمیر کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ یہ مسجد صرف عبادت گاہ ہی نہیں ہے بلکہ ایک عجائب خانہ، کتب خانہ اور کمیونیٹی سینٹر بھی ہے۔ مسجد قدرتی آبی ذخیرے پر تعمیر کی گئی ہے اور اس وقت تعمیر کی گئی ہے جب گنجان آبادی والے اس شہر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے کشتیوں کا سہارا لینا پڑتا تھا۔

جامع مسجد ممبئی کے قدرتی تالاب کی 12 برس بعد صفائی
جامع مسجد ممبئی کے قدرتی تالاب کی 12 برس بعد صفائی
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 10:45 PM IST

ممبئی کی جامع مسجد میں موجود اس تالاب کی صاف صفائی کا کام شروع کیاگیا تالاب میں موجود پانی کو مشینوں کی مدد سے باہر نکالا گیا۔تقریبآ 50 مزدوروں کی موجودگی میں گزشتہ ایک ہفتے سے یہ کام جا ری ہے۔

جامع مسجد ممبئی کے قدرتی تالاب کی 12 برس بعد صفائی

جامع مسجد ممبئی کے ہر پہلو اور ہر کارکردگیوں سے ای ٹی وی بھارت نے آپکو روشناس کرایا تھا اس مسجد کے اس حصے میں جہاں آپ نے پانی اور آبی جانداروں کودیکھا تھادیکھئے وسیع عریض علاقے میں بنے اس تالاب میں پانی کے چشمے یہی وہ چشمے ہیں جہاں سے اس تالاب کو پانی میسر ہوتا ہے۔

اس دوران ہماری ملاقات جامع مسجدِ میں طویل عرصے سے اپنی خدمات انجام دینے والے مفتی اشفاق قاضی سے ہوئی انہونے اس حوض نما تالاب کے بارے میں جانکاری دی آج سے 150 برس قبل تعمیر کیا گیا تھا جو آج بھی ممضبوط اور مستحکم ہے۔

اسکی سنگ بنیاد دیکھئے اور اندازہ لگائے جب وہ زمانہ ماڈرن تکنیک سے کوسوں دور تھا باوجود اسکے اسکی بنیاد درو دیوار اس کے مضبوط مستحکم ہونے کی گواہی دے رہے ہیں۔

اس مسجد میں اے سی کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ تالاب کے پانی کی ٹھنڈک سے ہی مسجد میں ٹھنڈک رہتی ہے ۔

اس تالاب میں خاصی تعداد میں مچھلیاں اور دوسرے آبی جاندار ہیں یہاں پر موجود ابراہیم بوبیرے نے بتایا کہ ہم نے صفائی سے پہلے اُنہیں اس طرح کے آرٹیفیشیل فش ٹینک میں منتقل کیا اسکے بعد یہاں صاف صفائی کا کام شروع کیا۔

جیسے ہی یہ کام مکمل ہو جائیگا انہیں واپس اسی تالاب میں چھوڑ دیا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.