مہاراشٹر میں 70 ہزار کروڑ روپے کے آبپاشی بدعنوانی معاملے میں اجیت پوار کو کلین چٹ مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدہ کا حلف لینے کے دو روز بعد ہی انہیں انسداد بدعنوانی بیورو ( اے سی بی) نے بڑی راحت دیتے ہوئے ان کے خلاف آبپاشی بدعنوانی معاملہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
حالانکہ ان کے خلاف بدعنوانی کا معاملہ بی جے پی کا سب سے بڑا انتخابی موضوع رہا دریں اثناء ر اج بھون میں کانگریس، این سی پی اور شیوسینا نے موجود اعلی افسران کوحمایت کا خط سونپ دیا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھورات نے کہا کہ ان کے اتحاد کو 162 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، این سی پی اراکین کے رہنما جینت پاٹل نے بھی کہا کہ بی جے پی کے پاس کسی کی بھی حمایت نہیں ہے، مہاراشٹر میں موجودہ حکومت کا قیام جھوٹے کاغذات اور دستاویزات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔