اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں رابطہ وزیر سبھاش دیسائی نے اعلان کیا ہے کہ اورنگ آباد کے شہریان کو اب چار ہزار کی جگہ دو ہزار روپیے واٹر ٹیکس دینا ہوگا ایم پی جلیل نے واٹر ٹیکس میں کٹوتی کو حکومت کی دوغلی سیاست قرار دیا ہے۔ Citizens of Aurangabad Will Now Have to Pay Only Rs 2000۔ اورنگ آباد میں واٹر ٹیکس میں پچاس فیصد کی کٹوتی کی گئی ہے، یعنی اورنگ آباد کے شہریان پانی کا جو ٹیکس چار ہزار روپیے ادا کرتے تھے اب انھیں سالانہ دو ہزار روپیے ہی واٹر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ Citizens of Aurangabad will now have to pay Rs 2,000 instead of Rs 4,000
تفصیل کے مطابق یہ اعلان اورنگ آباد کے رابطہ وزیر سبھاش دیسائی نے ایک میٹنگ کے بعد کیا، ایم پی امتیاز جلیل نے رابطہ وزیر کے اس اعلان کو مضحکہ خیز قرار دیا، ایم پی جلیل کا کہنا ہے کہ حکومت کو اورنگ آباد میں اپنی زمین کھسکتی نظر آرہی ہے اس لیے ٹیکس میں کمی کا لالی پاپ دیا جارہا ہے، ایم پی جلیل نے اسے بیوقوف بنانے کی سیاست سے تعبیر کیا ہے۔
![15307393](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/mh-aur-01-water-tax-me-kami-avb-7204819_17052022114546_1705f_1652768146_868.jpg)
یہ بھی پڑھیں:
موجودہ حالات میں شہریان کو تسلی دینے کے لیے ہم نے واٹر ٹیکس کو چار ہزار سے کم کرکے دو ہزار کردیا ہے۔ میں نے جیسا کہ کہا کچھ شر پسند عناصر واٹر سپلائی اسکیم میں مداخلت کررہے ہیں، یہ بہت غلط ہے اس سلسلے میں پولیس کمشنر سے ہماری بات چیت ہوئی ہے، شر پسند چاہے وہ کتنے ہی اثر ورسوخ والے کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔